7 سالہ کشمیری بچے نے شین وارن کو بھی داد دینے پر مجبور کردیا

جادوگر سپنر نے احمد نامی بچے کی ٹویٹر پر پذیرائی کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 9 دسمبر 2018 13:06

7 سالہ کشمیری بچے نے شین وارن کو بھی داد دینے پر مجبور کردیا
سری نگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9دسمبر2018ء) مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کا 7 سالہ بچہ اپنی سپن باﺅلنگ کی وجہ سے اس وقت انٹرنیٹ پر مقبول ہوگیا جب آسٹریلیا کے جادوگر لیگ سپنر شین وارن بھی بچے کی عمدہ باﺅلنگ پر اس کو داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شین وارن نے احمد نامی بچے کی پذیرائی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے کی۔

بھارتی میڈیا چینل سی این این نیوز18 کے لیے کام کرنے والے مقبوضہ جموں وکشمیر کے مقامی صحافی اصلاح مفتی نے مقامی میچ کے دوران بچے کی باﺅلنگ کی ویڈیو بنائی اور اسے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”صدی کی سب سے آسان بال، ایسی گگلی جو ڈیڑھ میٹر سپن ہوئی“۔ساتھ ہی انہوں نے شین وارن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”دیکھیے، آپ کے مقابلے میں کوئی آگیا ہے“۔

(جاری ہے)

سابق مایہ ناز سپنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ”یہ انتہائی شاندار ہے، بچے نے بہت عمدہ باﺅلنگ کی“۔چھوٹی سی عمر میں بچے کی شاندار سپن باﺅلنگ کی اس ویڈیو کو ٹویٹر پر اب تک 64 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس کے ٹیلنٹ کے چرچے بیرون ملک بھی ہورہے ہیں۔شین وارن کی جانب سے7سالہ احمد کی تعریف کیے جانے کے بعد اس کے چرچے سات سمندر پار بھی ہونے لگے اور بھارت اور آسٹریلیا کے مابین جاری بارڈر گواسکر ٹرافی میں ایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے دوسری دن کھانے کے وقفے کے دوران مقامی چینل کے کمنٹری پینل نے بھی اس بچے کا ذکر کیا ،اس چینل کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اب تک50ہزار لوگ اس بچے کی ویڈیو دیکھ چکے ہیں ۔








متعلقہ عنوان :