قبائلی ضلع اورکزئی کے ضلعی ہیڈکوارٹرسمیت تمام انتظامی و دیگر سرکاری دفاترمنتقل کرنے کے احکامات پر بے چینی پھیل گئی

اتوار 9 دسمبر 2018 13:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) قبائلی ضلع اورکزئی کے ضلعی ہیڈکوارٹرسمیت تمام انتظامی و دیگر سرکاری دفاترہنگو شہرسے فوری طورپرلوئر سب ڈویژن کلایا اور اپرسب ڈویژن غلجو منتقل کرنے کے احکامات پر قبائل اور سرکاری افسروں واہلکاروں میں شدید بے چینی پھیل گئی جبکہ ربیعہ خیل قبیلے نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع اورکزئی کا ضلعی ہیڈکوارٹر ابتداء سے ہی ہنگو شہر سے کچھ فاصلے پر کوہاٹ ہنگو روڈ پرواقع بابرمیلہ میں قائم ہے جہاں اورکزئی کی تمام 18 اقوام کی رسائی حاصل ہے لیکن چند ہفتے قبل لوئر سب ڈویژن کے کلایا بازار میں بم دھماکے اور بعدازاں وزیرمملکت برائے داخلہ کے دورہ کلایا کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کی مبینہ تاخیر سے آمد پر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی ہیڈکوارٹر ‘ تمام انتظامی اور قومی تعمیرنو کے محکموں کے دفاتر فوری طورپر لوئر سب ڈویژن کے صدرمقام کلایا اور اپر سب ڈویژن کے متعلقہ علاقائی دفاترسب ڈویژنل ہیڈکوارٹرغلجو منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

ان احکامات کی روشنی میں ضلع اورکزئی کے ضلعی ہیڈکوارٹر واقع بابرمیلہ ہنگو سے بعض سرکاری دفاتراپنے اپنے متعلقہ سب ڈویژنل ہیڈکواٹرز کلایا اور غلجو منتقل ہوگئے ہیں جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر لوئر سب ڈویژن کلایا میں واقع سابقہ ایجنسی ہیڈکوارٹر میں منتقل ہونے کی تیاریاں جاری ہیں۔اس فیصلے پر جہاں سرکاری دفاتر میں تعینات سرکاری افسروں اور اہلکاروں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے وہاںمقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپرسب ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ربیعہ خیل قبیلے نے ہیڈکوارٹر کی ہنگو سے کلایا منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٴْنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹرکو بابر میلہ ہنگوسے لوئر اورکزئی سب دویژن کلایامنتقلی کے احکامات واپس لئے جائیں کیونکہ ہنگومیں قائم ضلعی ہیڈکوارٹرتک تمام18 اقوام کی باآسانی رسائی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :