دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مشن و مدعا ہے‘انجم ویلفیئر آرگنائزیشن

اتوار 9 دسمبر 2018 13:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) دکھی انسانیت کی خدمت ہی ہمارا مشن و مدعا ہے انجم ویلفیئر آرگنائزیشن نے لاکھوں پودے لگائے اور الشفاء آئی ٹرسٹ کی مدد سے سینکڑوں فری آئی کیمپس لگائے جو قابل تقلید ہے ان خیالات کا اظہار انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کے 16ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے جان محمد انجم نے اپنے خطاب میں کیا تقریب سے ممتاز اور نامور صحافی پشاور پریس کلب کے سابق صدر شمیم شاہد،پشاور پریس کے مرکزی راہنماء سیف الاسلام سیفی، صوابی میڈیا کلب کے جنرل سیکریٹری سید عارف شاہ، صدرایس بی آر سی صوابی روح الامین، اصلاحی جرگہ صوابی کے صدر نوراللہ غازی، سماجی و سیاسی کارکن فراز خان ، خدائی خدمتگار کے فرزند حیضر خان آف باجا، نوجوان شاعر عارف درمان ،بزرگ سیاسی شخصیت درویش خان اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر صوابی اجمل حفیظ درانی نے الگ الگ خطاب کیا اس موقع پر اجمل حفیظ درانی نے کہا کہ اپنا ووٹ کا اندراج بروقت اور درست پتہ پر کریں تاکہ قومی فریضہ ادا کرتے وقت کوئی دقت نہ ہو سرکاری اہلکار اپنے عارضی پتہ پر اگر ووٹ کا اندارج کرنا چاہے یا اپنا پتہ تبدیل کرنا چاہے تو فارم21استعمال کرکے اپنا ووٹ درست کریں جمہوریت کیلئے ضروری ہے کہ آپکا ووٹ موجود ہو اور درست پتہ پر ہو وگرنہ ووٹ کاسٹ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا خواتین زیادہ سے زیادہ اپنا ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں اس موقع پر انجم ویلفیئر آرگنائزیشن کی تشکیل نو میں منتخب عہدیادروں جس میں صدر مشتاق علی خان، سینئر نائب صدر نصیر خان، جنرل سیکریٹری جان محمد انجم ،فراز خان ڈپٹی جنرل سیکریٹری،حاجی آمین خان نے پریس سیکریٹری اور دیگر نے اپنے عہدوں کا حلف لیا ۔