پاکپتن‘چارپائی کے بننے کی اجرت مانگنے پر زمیندار اور اس کے بیٹے نے فائرنگ کرکے 70 سالہ بوڑھے شخص کو قتل کر دیا

اتوار 9 دسمبر 2018 13:20

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) چک محمد پور مہندی والا ۔چارپائی کے بننے کی اجرت مانگنے پر زمیندار اور اس کے بیٹے نے فائرنگ کرکے 70 سالہ بوڑھے شخص کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک محمد پور مہندی والا 70 سالہ مقتول مزدور وریام کا بیٹا یعقوب ملزم زمیندارافضل کے پاس ملازم تھا ۔

(جاری ہے)

اس نے یعقوب کو اپنے باپ وریام کو چارپائی بننے کے لئے بلایا۔ وریام نے چارپائی بننے کے بعد اجرت طلب کی تو ملزم زمیندارافضل اور اس کے بیٹے ذیشان نے فائرنگ کرکے 70 سالہ وریام کو قتل کر دیا۔پولیس مقتول وریام کے بیٹے یوسف کے بیان پر ملزم زمیندارافضل اور اس کے ملزم بیٹے ذیشان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :