کراچی سمیت پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

بالائی علاقوں سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اتوار 9 دسمبر 2018 13:50

کراچی سمیت پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے موسم سرما کی پہلی بارش کی نوید سناتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں (آج)پیرکو بھی بارش کا امکان ہے ،ْ شہر میں بارش اور آسمان پر گہرے کالے بادل چھانے کے بعد سردی کی شدت محسوس کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد سمیت اسلام آباد، راولپنڈی،کوئٹہ، ڑوب، قلات، مکران، ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور، مردان، سرگودھا، گوجرانولا ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا ۔