فلم’’دے دے پیار دے‘‘15مارچ کو ریلیز ہو گی

اتوار 9 دسمبر 2018 14:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیو گن کی فلم’’دے دے پیار دے‘‘آئندہ سال15مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل فلم26اپریل کو ریلیز کی جانی تھی۔

(جاری ہے)

فلم کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ فلم آئندہ سال15مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں اجے دیو گن کے ساتھ اداکارہ تبو اور رکل پریت بھی مرکزی کرداروں میں دکھا ئی دیں گی۔فلم ’’ایونجرز:اینڈ گیم‘‘بھی اسی دن ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :