حکومت کالاہور سمیت چار اضلاع کے رہائشیوں پر کوڑاٹیکس لگانے کا فیصلہ

اتوار 9 دسمبر 2018 14:20

حکومت کالاہور سمیت چار اضلاع کے رہائشیوں پر کوڑاٹیکس لگانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت چار اضلاع کے رہائشیوں پر کوڑاٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا،کوڑاٹیکس 100سے لے کر ایک ہزار تک ماہانہ لینے کی تجویز ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ بلدیات نے مجوزہ پلا ن تیا رکر لیا ہے جس کی کابینہ سے منظوری لی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ حکومت نے قرض پر ویسٹ کمپنیاں چلانے سے معذارت کر لی ہے ۔لاہور سمیت چار اضلاع 46ارب 85 کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔ اس وقت لاہور کے رہائشی35 روپے گھریلو ادا کررہے ہیں جس کو بڑھانے کی تجویز ہے اور اخراجات کیلئے کوڑاٹیکس آئندہ سال لگایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :