سرگودھا انتظامیہ کا تجاوزات کے ساتھ اندرون شہر بازاروں اور گلیوں پارکنگ اور ٹریفک دباو کو کنٹرول کرنے کے لئے بازاروں کو کشادہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 9 دسمبر 2018 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) سرگودھا انتظامیہ نے تجاوزات کے ساتھ اندرون شہر بازاروں اور گلیوں پارکنگ اور ٹریفک دباو کو کنٹرول کرنے کے لئے بازاروں کو کشادہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔جس میں فٹ پاتھ کو چھ فٹ کر کے سڑکوں کو کھولنے کے فیصلہ پر بھر پور اقدامات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی ٹریفک،چیف آفیسر کارپوریشن،اور لوکل گورنمنٹ کے آفیسر کو رکھا جا رہا ہے جو انسداد تجاوزات ٹیموں کے ہمراہ تمام بازروں کو تجاوزات سے پاک کر کے فٹ پاتھ کو چھ فٹ کروائیں اور بازاروں میں ورکنگ اور ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سڑکوں کو وسیع کیا جائے گا جس کا آغاز حامد علی شاہ روڈ سے کیا گیا ہے جس کو مثالی بنا کر اسی طرح شہر کے تمام بازاروں کو کشادہ کر کے خوبصورت بنایا جائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ بازاروں میں رکشہ،موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی بندش کے لئے بھی پلان مرتب کرنے کے لئے تاجروں اور شہریوں سے مشاورت کے لئے بھی کمیٹی نامزد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :