3نوجوانوں کی شہادت پر کشمیری سراپا احتجاج

بھارتی فورسز کی سرینگر میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ ، متعدد نوجوان زخمی

اتوار 9 دسمبر 2018 14:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرینگر کے مضافاتی علاقے مجگنڈ میں پر امن مظاہرین پر پیلٹ اور گولیا ں برسا کر متعدد نوجوانوںکو زخمی کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس قبل ازیں بھارتی فوجیوں نے آج صبح سویرے مجگنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران تین کشمیری شہید کر دیے۔ نوجوانوں کی شہادت پر علاقے کے لوگ سڑکوں پر آگئے اور زبردست بھارت مخالف مظاہرے شروع کر دیے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوں نے مظاہرین پر پیلٹ چلائے اور گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ نوجوان زخمی ہو گئے ۔ گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہونے والے دو نوجوانوں کو سرینگر کے صورہ ہسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ تین پیلٹ زخمیوں کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر میں داخل کیا گیا۔تین زخمیوں کی شناخت الطاف احمد ، شبیر احمد اور منیر احمد شیخ کے طو پر ہوئی ہے۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض بھارتی فورسز اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔