نیپال اور ترکی ایشین فٹ سال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئی( آج) اسلام آباد پہنچیں گی

اتوار 9 دسمبر 2018 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) نیپال اور ترکی ایشین فٹ سال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے (آج) پیر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

(جاری ہے)

ایشین فٹ سال چیمپیئن شپ 13 دسمبر سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گی، پاکستان ساکر فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری عدنان ملک نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت ، نیپال، ترکی، سعودی عرب اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں، انہوں نیکہا کہ پاکستان ایشیائی سطح کی پہلی بار چیمپین شپ کی میزبانی کر رہا ہے جس میں اتنی تعداد میں غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، انہوں نیکہا کہ پاک بھارت نمائشی میچز لاہور اور پشاور میں منعقد ہونگے، ایونٹ میں شرکت کے لئے ٹیمیں آج پیر کو پاکستان پہنچانا شروع ہو نگی-