پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی- 20 کپ ا10 دسمبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم ، ملتان میں شروع ہوگا

اتوار 9 دسمبر 2018 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ٹی- 20 کپ ا10 دسمبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم ، ملتان میں شروع ہوگا، جس میں ملک بھر آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور وائٹس، لاہور بلیو، پشاور، فاٹا، کراچی وائٹس اور ملتان شامل ہیں، ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل 24 دسمبر کو اور فائنل 25 دسمبر کو کھیلا جائے گا-