Live Updates

وزارتوں میں تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کرنا وزیراعظم کی صوابدید ہے ،ْصداقت عباسی

مسلم لیگ (ن) نیب پر الزام لگاتی ہے ،ْ ترامیم کیلئے تیار نہیں ہے ،ْ پی ٹی آئی رہنما کا انٹرویو

اتوار 9 دسمبر 2018 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ وزارتوں میں تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کرنا وزیراعظم کی صوابدید ہے ،ْمسلم لیگ (ن) نیب پر الزام لگاتی ہے ،ْ ترامیم کیلئے تیار نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ وزارتوں میں تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کرنا وزیراعظم کی صوابدید ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی کارکردگی بہت بہتر ہے، ان کی کوششوں کی وجہ سے بجٹ اور تجارتی خسارہ کم ہوا ہے، ملکی درآمدات میں کمی آئی ہے جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔

صداقت علی عباسی نے کہا کہ نواز شریف اپنی ذات کو ہی سب کچھ سمجھتے ہیں، انہیں بدعنوانی میں سزا ملنے کا اندازہ ہو گیا ہے اس لیے اب انہیں نظام کی کوئی پرواہ نہیں ہے، مسلم لیگ (ن) نیب پر الزام لگاتی ہے لیکن اس میں ترامیم کیلئے تیار نہیں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات