میونسپل ایمپلائیز یونین ٹنڈومحمدخان کے ملازمین کا تنخواہوں کی بر وقت فراہمی کا مطالبہ

اتوار 9 دسمبر 2018 14:40

ْ ٹنڈومحمد خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) میونسپل ایمپلائیز یونین ٹنڈومحمدخان کے صدر پیر بخش خاصخیلی،جنرل سیکریٹری سکندر علی بھٹی نے کہا ہے کہ میونسپل انتظامیہ ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کرتے ہوئے تنخواہوں میں تاخیر کر رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

آواز اٹھانے پر ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، اور ہم سے یونین آفیس بھی خالی کروا لیا گیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کو بروقت تنخواہیں فراہم کی جائیں ۔