معذور اتحاد ضلع ٹنڈمحمدخان کی جانب سے مطالبات کی منطوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 9 دسمبر 2018 14:40

ٹنڈومحمد خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) معذور اتحاد ضلع ٹنڈمحمدخان کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کر کے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی، اس موقع پر نینو رام، عبدالستار ساند،محمد امیر خاصخیلی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں معذور کوٹا کے تحت ملازمت اور وظائف نہیں دیئے جا رہیں، جس کے باعث ہم غریب اور معذور مفلسی والی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے اورانتظامیہ ہمارے احتجاج پر دھیان نہیں دے رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے معذور کوٹا کے تحت ملازمتیں اور وظائف فراہم کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :