صوبائی وزیر خزانہ کی بغیر پروٹول پیدل چل کر دالبندین بازار میں آمد

میر محمد عارف محمدحسنی دکانداروں سے فرداً فرداً ملے، عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کی یقین دہانی

اتوار 9 دسمبر 2018 14:40

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی پروٹول کے بغیر پیدل چل کر دالبندین بازار میں گئے جہاں انہوں نے ہوٹل میں بیٹھ کر عام لوگوں کے ساتھ چائے پی اور دکانداروں سے فرداً فرداً ملے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے لوگوں پر واضح کیا کہ وہ عوام کے نمائندے ہیں اور ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل معلوم کرکے انھیں حل کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے،انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ وہ دالبندین سمیت ضلع چاغی کی حالت تبدیل کرکے لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ جب بھی موقع ملتا ہے وہ چاغی پہنچ کر اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے ملتے ہیں اور یہ امر ان کے لیے خوشی کی باعث ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :