مبشر لقمان نے سما نیوز کو خیرباد کہہ دیا

کھرا سچ کی ٹیم مستعفی ہو چکی ہے،موقع دینے کے لیے سماء نیوز کے شکرگزار ہیں،مبشر لقمان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 9 دسمبر 2018 14:46

مبشر لقمان نے سما نیوز کو خیرباد کہہ دیا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 دسمبر 2018ء ) :معروف اینکر مبشر لقمان نے سما نیوز کو خیر آباد کہہ دیا۔اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر انکا کہنا تھا کہ کھرا سچ کی ٹیم مستعفی ہو چکی ہے،موقع دینے کے لیے سماء نیوز کے شکرگزار ہیں۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حالات میں میڈیا کے مالی حالات کے باعث بہت سے میڈیا پرسانلز نے مختلف چینلز کو خیر باد کہا ہے۔

حامد میر جی این این جوائن کرنے کے بعد دوبارہ جیو نیوز کا حصہ بن چکے ہیں۔معید پیرزادہ نے بھی تنخواہ اور ادائیگیوں کے معاملات پر دنیا نیوز کو خیر باد کہہ دیا ہے جبکہ آج کل وہ جی این این پر ایک پروگرام کرنے میں مشغول ہیں۔اسی طرح ڈان نیوز نے بھی اپنے مالی حالات کے پیش نظر نصرت جاوید کی مزید خدمات حاصل کرنے سے معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ معروف اینکر طلعت حسین نے بھی نامعلوم وجوہات پر جیو نیوز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

عائشہ بخش بھی جیو نیوز کو چھوڑ کر جی این این کا حصہ بن چکی ہیں ۔اسی طرح متعدد معروف صحافیوں نے میڈیا چینلزمیں شفل کیا ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر کے مطابق معروف اینکر مبشر لقمان نے سما نیوز کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہےاس حوالے سے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ بھی کی ہے۔
 اپنےٹوئیٹ میں انکا کہنا تھا کہ کھرا سچ ٹیم نے سما نیوز سے استعفیٰ دے دیا ہے اور 27 دسمبر کو ہمارا آخری شو سما نیوز کے توسط سے آن ائیر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم موقع فرام کرنے پر سما نیوز کے شکرگزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ہم اسی طرح کے مقبول پروگرام اپنے ناظرین کے لیے پیش کرتے رہیں گے جو حقائق پر مبنی ہوں۔آپ کی دعاوں اور نیک خواہشاک کی سخت ضرورت رہے گی۔

متعلقہ عنوان :