صوفیہ مرزا نے تیز رفتاری پرچالان کا غصہ سوشل میڈیا پر نکال دیا

اہلکاروں پر الزامات کی بوچھاڑ،خاتون نے سب انسپکٹر سے بد تمیزی بھی کی ‘ پولیس افسر

اتوار 9 دسمبر 2018 14:50

صوفیہ مرزا نے تیز رفتاری پرچالان کا غصہ سوشل میڈیا پر نکال دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) ماڈل صوفیہ مرزا نے تیز رفتاری پرچالان کا غصہ سوشل میڈیا پر نکال دیا ۔بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے سے ٹھوکر نیاز بیگ جاتے ہوئے اداکار ہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا رنگ روڈ پر اوور اسپیڈنگ پر چالان کیا گیا ۔سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صوفیا مرزا نے الزام لگایا کہ میری گاڑی کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی کم تھی لیکن اسکے باوجود ٹریفک پولیس نے اوور اسپیڈنگ پر چالان کیا۔

اوور اسپیڈنگ سے متعلق فوٹیج مانگی لیکن ٹریفک پولیس اہلکاروں نے دکھانے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)


نجی ٹی ی سے گفتگو میں صوفیہ مرزا نے الزام عائد کیا کہ اہلکاروں نے چالان کی رسید دی نہ ہی بقایا رقم واپس کی جبکہ اہلکاروں کا رویہ غنڈوں کی طرح تھا۔ صوفیہ مرزا نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا۔صوفیا مرزا کے الزامات پر ایس پی رنگ روڈ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ صوفیہ مرزا 112کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلا رہی تھیں جو ممنوعہ تھی ،500روپے کا چالان کرکے 500روپے واپس کیے گئے۔ایس پی رنگ روڈ نے کہا کہ خاتون نے سب انسپکٹر سے سے بدتمیزی بھی کی اور چالان کا غصہ سوشل میڈیا پر نکالا۔