کویت میں 94فیصد جعلی ڈگریوں کا تعلق مصر سے ہے، وزیر تعلیم

ایک جعلی ڈگری روس سے ، دو امریکہ اور دو لندن کی یونیورسٹی سے جاری کی گئیں تھی،گفتگو

اتوار 9 دسمبر 2018 14:50

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) کویت میں پکڑی جانے والی 94فیصد جعلی ڈگریاں مصر سے تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2018کے دوران جن جعلی ڈگریوں کا انکشاف ہوا ان میں مجموعی طور پر44ڈگریاں مصری یونیورسٹیوں سے جاری ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

ایک جعلی ڈگری روس سے ، دو امریکہ اور دو لندن کی یونیورسٹی سے جاری کی گئیں تھی۔ کویتی وزیر تربیت وتعلیم حامد العلی نے القبس کو بتایا کہ گزشتہ سے مصر کی منصورہ یونیورسٹی سے جاری ہونے والی 25جعلی ڈگریوں کا انکشاف ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :