امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر میں بم کی جھوٹی اطلاع

ْنامعلوم کالر نے عمارت میں 5 بم چھپائے جانیکی اطلاع دی تھی،پولیس نے تلاشی کے بعد کلیئر قراردیدیا

اتوار 9 دسمبر 2018 14:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے دفتر میں بم کی اطلاع سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے تلاشی کے بعد دفتر کو کلیئر قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں سی این این کے دفتر کو بم کی جھوٹی اطلاع پرخالی کرایا گیا۔ نامعلوم کالر نے عمارت میں 5 بم چھپائے جانیکی اطلاع دی تھی۔پولیس نے تلاشی کے 90 منٹ بعد صورتحال کلیئر قراردی۔ اس دوران وارنر سینٹر میں موجود دیگر دفاتر کی بھی تلاشی لی گئی۔واضح رہے اکتوبر میں بھی سی این این کے دفتر کو مشتبہ پیکٹ ملنے پرخالی کرالیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :