میکسیکو کی ونیسا پونسے ڈی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا

چین کے سانیا سٹی ارینا میں منعقدہ 68ویں مس ورلڈ مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک کی 118 حسیناؤں نے حصہ لیا

اتوار 9 دسمبر 2018 14:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) میکسکو کی ونیسا پونسے ڈی لیون نے مس ورلڈ 2018 کا تاج اپنے سر پر سجا لیا جس کے ساتھ ہی وہ میکسکو کے لیے یہ اعزاز جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سانیا سٹی ارینا میں منعقدہ 68ویں مس ورلڈ کے مقابلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے 118 حسیناؤں نے حصہ لیا جس میں میکسکو کی 26 سالہ ونیسا کے سر مس ورلڈ کا تاج سجا۔

تھائی لینڈ کی 20 سالہ نکولین پشاپا لمسنوکن مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ بیلاروس، جمیکا اور یوگنڈا کی حسینائیں بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہیں۔گزشتہ سال یہ ٹائٹل بھارت کی منوشی چلر نے جیتا تھا لیکن اس سال فیمینا مس انڈیا 2018 کا تاج سر پر سجانے والی بھارتی حسینہ عالمی مقابلے میں صف اول کی 12 دوشیزاؤں میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔