Live Updates

2019 کے شروع میں امریکہ اور پاکستان کے مابین جنگ چھڑنے کا خطرہ

2019 کے اوائل میں پاک امریکا معاملات میں تلخی آخری حدیں چھونے لگے گی ،جس سے خطے میں جنگ چھڑ سکتی ہے،ماہر آسٹرولوجسٹ عبدالمجید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 9 دسمبر 2018 15:03

2019 کے شروع میں امریکہ اور پاکستان کے مابین جنگ چھڑنے کا خطرہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-09 دسمبر 2018ء ) :معروف آسٹرولوجسٹ صوفی عبدالمجید نے بھارت اور امریکا کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کئیے جانے کی پیشگوئی کر دی ہے۔دست شناس عبدالمجید کا کہنا تھا کہ 2019 کے اوائل میں پاک امریکا معاملات میں تلخی آخری حدیں چھونے لگے گی ،جس سے خطے میں جنگ چھڑ سکتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کبھی بھی مثالی نہیں رہے۔

کبھی امریکہ کا جھکاو پاکستان کی جانب بڑھ جاتا ہے اور کبھی پاکستان کی مخالفت بھی کرنے لگتا ہے۔گزشتہ دور حکومت میں ٹرمپ کی بیان بازیوں سے خراب ہونے والے تعلقات کا اثر اب تک باقی ہے۔کچھ روز قبل امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تو وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹرمپ کو کرارا جواب دیا جس کے بعد تعلقات میں کچھ کشیدگی بھی دیکھنے کو ملی تاہم اس کے کچھ ہی روز بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں مدد حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو خط لکھ دیا جس کا جواب دینے کا فیصلہ بھی پاکستان کی جانب سے کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک امریکا باہمی تعلقات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے چولستان کے معروف آسٹرولوجسٹ اور دست شناس عبدلمجید نے پاکستان اور امریکا کے مابین جنگ چھڑے کے خدشے کا اظہارکردیا۔انکا کہنا تھا کہ اگر اس دوران دشمن نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی جانب سے ایسا جواب دیا جائے گا کہ دنیا اس کا گمان بھی نہیں کرسکتئ۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس دوران اگر دشمنوں نے حد پار کرنے کی کوشش کی تو پاکستان ایسا جواب دے گا کہ دنیا ششدر رہ جائے گی۔

جنوری ، فروری 2019انتہائی خطرناک مہینے ہیں ، اس دوران بھارت، افغانستان اور امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں اچانک پیدا ہو جانے والی کشیدگی اپنی انتہائوں کو چھونے لگے گی ۔ بھارت اور امریکہ نے سی پیک اور افغان پالیسی کے حوالے سے پاکستان کو شدید ترین دبائو میں لانے کیلئے بڑے حملے کی دھمکی تک دے ڈالنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جس کے تحت رحیم یارخان سے کشمور تک کے علاقے پر بڑا حملہ کر کے چولستان اور راجستھان کے بارڈر پر بہت بڑی فوجی کارروائی کی صورتحال پیدا کی جاسکتی ہے تاہم پاکستان بھر پور جواب دیگا۔واضح ہو کہ صوفی عبدالمجید اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلمان کی سیاست میں آنے کی پیشگوئی بھی کر چکے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات