سی پیک کے تحت فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اقتصادی زون کے لئے 3 ہزار ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی

منصوبے کے دوسرے مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں مجموعی طورپر 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے ،ْحکام

اتوار 9 دسمبر 2018 15:10

سی پیک کے تحت فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اقتصادی زون کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی اقتصادی زون پر کام مزیدتیز کر دیا گیا اور زون کے لئے 3000ایکڑ اراضی حاصل کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی میں قائم سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق اقتصادی زون میں پھلوں اوراشیائے خوراک کی پیکجنگ،ٹیکسٹائیل سٹچنگ و نیٹنگ، فارما سیوٹیکل، انجینئرنگ، کیمیکل، فوڈ پراسیسنگ، پلاسٹک اوردیگر متعلقہ صنعتوں کے قیام اوران کے لئے سہولیات پر توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس صنعتی بستی سے ساہیانوالہ انٹرچینج کے ساتھ ہے، اس علاقے میں صنعتی بستی کے قیام کی تجویز صوبائی حکومت کی طرف سے آئی تھی اور اس میں وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صنعتی انقلاب برپا ہوگا‘ اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں مجموعی طورپر 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے ۔