اخلاص فائونڈیشن رباط کی نئی کابینہ تشکیل

اتوار 9 دسمبر 2018 15:30

لوئر دیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) اخلاص فائونڈیشن رباط کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ۔

(جاری ہے)

اسیگی درہ رباط میں اخلاص فائونڈیشن رباط کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں متفقہ طور پر یوسف خان صدر،عدنان ہاشمی نائب صدر،الطاف حسین جنرل سیکرٹری،سمیع اللہ سیکرٹری اطلاعات ،عبدالباسط پریس سیکرٹری، عطاء اللہ فنانس سیکرٹری مقررکئے گے، تقریب سے سابق امیدوار پی کے 13شادنواز خان ، یوسی رباط کے ازاد امیدوار برائے ڈسٹرکٹ کونسلر سیدعالم شاہ تھانے خان، پی ٹی ائی یوسی رباط کے چیرمین بادشاہ ملک، ائے این پی کے نامزدامیدواربرائے ڈسٹرکٹ کونسلر مراد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اخلاص فائونڈیشن کے قیام کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ومددکرنا ہیں ، مقررین نے کہاکہ کوئی قوم تب ترقی کرسکتا ہے جس میں انصاف اور مساوات کا بول بالا ہوں، انہوں نے کہاکہ اخلاص فائونڈیشن کے ساتھ ہر فورم پر تعاون کیا جائیگا، اس موقع پر اخلاص فائونڈیشن کیلئے شادنواز خان نے موٹرسائیکل اور سیدعام شاہ تھانے خاں نے نقد تعاون کا اعلان کیا۔