ٹی ڈی اے پی نے دبئی میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں

ْ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بین الاقوامی نمائش 5 سے لیکر 7 مارچ 2019ء تک منعقد ہوگی ،ْرپورٹ

اتوار 9 دسمبر 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے دبئی میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بین الاقوامی نمائش 5 سے لیکر 7 مارچ 2019ء تک منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

’’ایگرامی‘‘ کے نام سے منعقدہ اس نمائش میں پولٹری،لائیوسٹاک، فشنگ ایند ایگریکلچر، ایگری فوڈز، ایگری بزنس، فرٹیلائیزر، کیڑے مارادوایات، تازہ پھل ، سبزیوں ،ویٹرنری فارما، انیمیل فیڈ اوراس نوعیت کی دیگر اشیاء کی نمائش کی جائیگی۔

نمائش میں ویٹرنری سرجیکل آلات کی حامل کمپنیوں کیلئے شرکت کی فیس 3 لاکھ 85 ہزارجبکہ دیگرکمپنیوں کیلئے شرکت کی فیس 3 لاکھ10 ہزارروپے مقرر کی گئی ہے۔ نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں کو 20 دسمبرتک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔