سندھ ریونیو بورڈ کی نومبر کی وصولیوں میں 20.8 فیصد کا اضافہ

اتوار 9 دسمبر 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) سندھ ریونیو بورڈ کی طرف سے رواں مالی سال کے دوران ماہ نومبر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں وصولیوں میں 20.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ریونیو بورڈ کے ذرائع کے مطابق رواں سال نومبر میں ریونیو کی مد میں 7 ارب 90 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ میں 6 ارب 65 کروڑ 20 لاکھ روپے جمع ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :