پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران 24.89 فیصد اضافہ

اتوار 9 دسمبر 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) گزشتہ ماہ کے دوران ملک سے پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں 24.89 فیصد اضافی ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2018ء کے دوران پاکستان نے پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات سے 28.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو ماہ ستمبر کے مقابلے میں 24.89 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر کے دوران پاکستان کوپلاسٹک مصنوعات کی برآمدات سے 23 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔