نوشکی، مسلح افراد کی ٹرک پر فائرنگ ،ڈرائیور جا ں بحق ، کنڈیکٹر محفوظ رہا

اتوار 9 دسمبر 2018 15:40

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) نوشکی مل علاقے میں قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لے جانے والے ٹرک پر فائرنگ کر دی جس سے ڈرائیور جا ں بحق جبکہ کنڈیکٹر محفوظ رہا ۔

(جاری ہے)

نوشکی سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر مل کلی جان بیگ ایریا میں اتوار کی شب نامعلوم مسلح افراد نے سنگ مرمر لے جانے والی ٹرک گاڑی پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں عبدالغفور ولد محمد ہاشم ساکن ڈیڈار نوشکی شدید زخمی ہوئے جنہیں نوشکی لایاجارہاتھا راستے میں دم توڑ گئے ،نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ لیویز فورس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :