راولپنڈی میں دودھ کے پیداواری مقابلوں کا آغاز (آج ) ہو گا

اتوار 9 دسمبر 2018 15:40

راولپنڈی09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام دودھ کے پیداواری مقابلوں کا آغاز (آج ) 10دسمبر کو ہو گا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرلائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد اصغرنے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ اچھی نسل اور بہتر پیداوار کے حامل جانوروں کے بارے میں آگاہی اور مویشی پال حضرات کے مابین مقابلے کی فضا پیدا کرنے کے لیے دودھ کے پیداواری مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

انہوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ یہ مقابلے 10دسمبر کو تحصیل راولپنڈی کے علاقے ڈھوک گجراں میں کرائے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایاکہ جیتنے والے مویشی پال حضرات کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :