جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت سر نہیں اٹھانے دیں گے ،ڈی ایس پی ریحان الرسول

اتوار 9 دسمبر 2018 16:00

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ڈی ایس پی ریحان الرسول نے کہا کہ ضلع میں سنگین جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ محکمہ پولیس کسی صورت جرائم پیشہ افراد کوسر نہیں اٹھانے دے گا ۔

(جاری ہے)

مجرموں کی گرفتاری کے لئے اب جدید طریقے استعمال میں لائے جا رہے ہیں اور ان کے بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں جبکہ تفتیش بھی جدید طریقے سے کی جا رہی ہے انسپکٹر پولیس ریحان الرسول کو ڈی ایس پی پروموٹ ہونے اور بطور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم مظفرگڑھ کا چارج سنبھالنے پر پریس کلب خان گڑھ کے ممبران سمیت صحافیوں نے مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :