نبی اکرم ؐ کی سیر ت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا

اتوار 9 دسمبر 2018 16:00

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ نبی اکرم کی سیر ت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اس پر عمل کر کے ہم اپنی دنیا اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں،نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کر نا انتہائی ضروری ہے ان خیا لات کااظہار انہوں نے سپر ئیر کالج وہاڑی کے طلبا و طا لبات میں مقا بلہ حسن قرات ، نعت اور تقا ریر کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز غلام محمد بخاری، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی ایس پی ہیڈ کو ارٹر مظہر حسین ووٹو، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر معروف چوہدری، ڈائر یکٹر سپر ئیر کالج وہاڑی چوہدری محمد اشفاق، اساتذہ اور طلبا و طا لبات کی کیثر تعداد مو جو د تھی۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیو یٹ تعلیمی اداروں کا ایجو کیشن میں فروغ قابل تحسین ہے سپر ئیر گروپ آف کالجز میں ہمیشہ نصابی سر گر میوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گر میاں میں بھی اہم کر دار ادا کیا ہے اور طلبا وطا لبات کے ٹیلنٹ کو منظر عام پر لائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :