کراچی کے علاقے نیوکراچی میں واقع تولیہ فیکٹری میں لگی آگ پر طویل جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا
�ئر ٹینڈرز اور اسنارکل نے آگ پر قابو پایا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خوفناک آتشزدگی کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا آگ لگنے کی اطلاع صبح سوا 6 بجے موصول ہوئی، جب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچیں تو فیکٹری کی تینوں منزلوں پر آگ لگی ہوئی تھی،فائر بریگیڈ حکام
اتوار 9 دسمبر 2018 16:20
(جاری ہے)
آگ لگتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز، ایمبولینسیں اور دیگر امدادی ٹیموں کے ساتھ علاقہ پولیس بھی مذکورہ متاثرہ تولیہ فیکٹری پہنچیں ۔فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیموں نے آگ بجھانے کے اور امداد کام شروع کر دیئے۔
تولیہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری تھیں کہ فیکٹری کی تیسری منزل پر ایک بار پھر آگ کے شعلے بھڑک اٹھے۔فیکٹری میں بیڈ شیٹس، تولیے اور کپڑے کی مختلف اشیا تھیں جو جل کر خاکستر ہوگئیں،آگ بجھانے کی کارروائی میں واٹر بورڈ کے ٹینکرز نے بھی حصہ لیا جو پانی کی فراہمی کے لیے وہاں موجود تھے۔فائر بریگیڈ حکام نے اس آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ،جبکہ تیسری منزل کے اندر تک رسائی کے لیے دیواریں توڑد ی گئیں۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع صبح سوا 6 بجے موصول ہوئی، جب فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچیں تو فیکٹری کی تینوں منزلوں پر آگ لگی ہوئی تھی، تاہم کسی بھی شہری کے فیکٹری کے اندر ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور نا ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔فیکٹری میں تولیہ، ہوزری اور مختلف قسم کا کپڑا تیار کیا جاتا تھا فیکٹری مالکان شہر میں موجود نہیں ہیں، فیکٹری مالک افضل فیصل آباد جب کہ بہادر جرمنی میں ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلستانِ مصطفی، سائٹ، لانڈھی، کورنگی، سوک سینٹر، گلشنِ اقبال، منظورکالونی اور سینٹرل فائراسٹیشن کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز فائر بریگیڈکوفراہم کیئے گئے ۔ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کے مطابق آتشزدگی پر قابو پانے میں مصروف فائرٹینڈرز کو وقوعہ پر پانی فراہم کیا گیا اور مکمل قابوپائے جانے تک فائربریگیڈ کو پانی کی فراہمی جاری رکھی۔انہوں نے بتایاکہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے لیے 40 ہزار گیلن پانی فراہم کیا گیا۔فائر آفیسر کے مطابق فیکٹری میں آگ بجھانے کے مناسب انتظامات نہیں تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ تین منزلہ گارمنٹس فیکٹری کی عمارت کی بالائی منزل پر لگی تھی،ڈپٹی چیف انجینئر امتیاز افضل کے مطابق آگ معمولی نوعیت کی تھی مگر چار مقامات پر آگ لگنے اور پانی کی قلت کے باعث آگ بڑھ گئی۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ان کو آگ لگنے کا پتہ 6بجے چلا، جبکہ آگ لگنے کا واقعہ صبح 4بجے پیش آیا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.