اٹلی میں پرفیوم اور کاسمیٹکس مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش آئندہ سال مارچ میں ہوگی

اتوار 9 دسمبر 2018 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) اٹلی میں پرفیوم اور کاسمیٹکس مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش آئندہ سال مارچ میں ہوگی۔

(جاری ہے)

’’کاسموپروف ‘‘ کے نام سے منعقدہ اس نمائش میں پرفیوم، کاسمیٹکس، ٹوائلٹ میں استعمال ہونے والی اشیاء، بیوٹی سیلون مصنوعات وآلات، ناخنون کی آرائش ، اوراس نوعیت کی دیگر مصنوعات کی نمائش کی جائیگی۔مذکورہ 5 روزہ نمائش اطالوی شہر بولوگنا میں منعقد ہوگی، نمائش میں کئی پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :