واپڈا روات کے اہلکار بل صارفین تک نہیں پہنچاتے، اصلاح و احوال کا مطالبہ

اتوار 9 دسمبر 2018 16:40

کلر سیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) واپڈ کے اہلکار بجلی کے بل صارفین تک نہیں پہنچاتے جس کی وجہ سے بل شہریوں کو برقت نہیں ملتے اور جرمانہ کیساتھ لیٹ تاریخوں میں بل جمع کرانے پڑتے ہیں ، شاہ باغ ڈھیری مرزیاں شاہ باغ اور دیگر علاقوں کے مکینوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے، علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ روات واپڈا کے اہلکار شاہ باغ و نواحی دیہات کے بجلی کے بل بجائے متعلقہ موضع جات میں پہنچانے کی بجائے شاہ باغ میں ہی کسی ایک دکان پر رکھ کر بھاگ جاتے ہیںجس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے شہریوں نے واپڈا کے اعلی حکام سے اہلکاروں کی سستی اور غفلت پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :