ایبٹ آباد، سیرت معلم انسانیت و پیغام مدارس دینیہ کانفرنس 13دسمبر کو جلال بابا آڈیٹوریم میں ہوگی

اتوار 9 دسمبر 2018 16:50

ایبٹ آباد۔9دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) سیرت معلم انسانیت و پیغام مدارس دینیہ کانفرنس 13دسمبر کو جلال بابا آڈیٹوریم میں ہوگی۔ وفاق المدارس العربیہ ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام کے مسئول مولانا حبیب الرحمن کے مطابق کانفرنس سے مفتی ابو لبابہ شاہ منصور اور مولانا محمود الحسن ندوی کے علاوہ ڈاکٹر عادل خان اور مولانا حسین احمد خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی سے حافظ ابوبکر نعتیہ کلام پیش کرنے کے لئے خصوصی شرکت کریں گے۔ضلع بھر کے ڈاکٹرز ، وکلاء ، تاجروں ، صحافی حضرات ، اساتذہ کرام سمیت ہر طبقہ فکر سے متعلق شہریوں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں۔ دینی مدارس و جامعات کی تعلیمی ، رفاہی ، قومی و ملی خدمات اجاگر کرنے اور موجودہ حالات میں دینی اداروں کے کردار کی اہمیت واضح کرنے کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پروگرام کے انعقاد کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :