کرپشن کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکرعملی طورپرجدوجہد کر نا ہوگئی ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد

اتوار 9 دسمبر 2018 16:50

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) انسدادبدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھرکی طرح نصیرآباد میں بھی محکمہ اینٹی کرپشن کے زیراہتمام اورڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی کی قیادت میں کرپشن کے خاتمے اورعوام میں شعورآگاہی مہم کے حوالے سے ریلی ڈی سی آفس سے میونسپل کمیٹی ڈیرہ مرادجمالی تک نکالی گئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی،اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر، اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن نصیرآباد خالد حسین گولہ، سرکل آفیسروحیداحمد بگٹی،تحصیلداربہادرخان کھوسہ ڈی ڈی ای اوحاجی فیض محمد سرپرہ،چیئرمین شہری ایکشن کمیٹی حافظ سعیداحمد بنگلزئی، علامہ عبدالحکیم انقلابی، ایم ایس ڈاکٹرایازحسین جمالی،ڈاکٹرمنظوراحمدا بڑو،ڈاکٹرعبدالغفارسولنگی،کونسلران محمد وارث ابڑو،منظوراحمد چکھڑا،سومرخان منگریو،ڈاسومل، ذاکرحسین جمالی، سول سوسائٹی کے کوآرڈینیٹرعبدالسلام گرانی، امان اللہ بلیدی،سعیداحمدسرپرہ،بی آرایس پی کے نبی بخش ابڑو، عرض محمد جتک ،امداحسین سولنگی،معشوق علی بوہڑ،جاویداحمدمینگل،صدورہ خان بوہڑ،عاشق علی عمرانی،علی احمدماندائی، سمیت دیگر مختلف مکتبہ فکر کے افرادنے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزاورپلے کارڈاٹھارکھے تھے جس پر کرپشن کے لیئے تشہیر کی گئی تھی ریلی کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر ، قربان علی مگسی،اورچیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام نبی عمرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن ناسوربن چکاہے جس کے خاتمے کیلئے ہم سب کو ملکرعملی طورپرجدوجہد کرنی ہوگئی رشوت دینے اورلینے والے دونوں جہنم واصل کردیئے جائیں گے کرپشن کی روک تھام کیلئے دین اسلام نے بھی آج سے چودہ سوسال پہلے انسانوں کو روکنے کی تنبیہ کی تھی انہوںنے کہا کہ ملک میں پائیددارترقی خوشحالی اورمعاشرے میں بہترین لانے کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیربن چکا ہے ہرفردکا فرض بنتا ہے کہ وہ عملی طور پرکرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کرداراداکریں اورعوام میںکرپشن کی روک تھام کیلئے شعورآگاہی کیلئے ہرممکن کوششوں کو بروئے کارلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :