بھارت اے ٹیم نے نیوزی لینڈ اے ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، ول ینگ کی سنچری اور وورکر کی 99 رنز کی اننگز رائیگاں، منیش پانڈے کی ناقابل شکست سنچری

اتوار 9 دسمبر 2018 16:50

آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) بھارت اے ٹیم نے نیوزی لینڈ اے ٹیم کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 300 رنز کا ہدف 49 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا، منیش پانڈے نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ول ینگ کی سنچری اور وورکر کی 99 رنز کی اننگز رائیگاں گئیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 299 رنز بنائے، ول ینگ اور جارج وورکر نے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی، ینگ 102 اور وورکر 99 رنز بنا کر نمایاں رہے، خلیل احمد اور سینی نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں بھارت اے ٹیم نے مطلوبہ ہدف 49 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کپتان منیش پانڈے 111 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ شیریاس آئر اور وجے شنکر نے 59، 59 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، بینٹ اور میک کونچی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :