سعودی سکیورٹی فورسز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام دی، 700نشہ آور گولیاں برآمد،ایک شخص گرفتار

اتوار 9 دسمبر 2018 17:00

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز نے اسگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 700نشہ آور گولیاں برآمد کر کے ایک شخص کوگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق جدہ کمشنری میں سکیورٹی فورسز نے گشت کے دوران الحرمین روڈ پر مشکوک حالت میں کار میںسفر کرنے والے ایک سعودی شہری کو روک کر تلاشی لی۔ اس کے قبضے سے 700سے زیادہ نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔جوایک تھیلی میں نشہ آور گولیاں چھپا کر لے جارہا تھا۔ اسے گرفتار کرکے ادارہ انسداد منشیات کی تحویل میں دیدیا گیا۔