قومی باسکٹ بال بی گریڈ چیمپئن شپ، کراچی ٹیم کے کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

اتوار 9 دسمبر 2018 17:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے قومی باسکٹ بال بی گریڈ چمپئن شپ کے لئے سلیکشن کمیٹی کی مشاورت سے کراچی کی ٹیم کے کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق کھلاڑیوں میں طلحہ امجد،فضیل احمد،اسد امام،زین العابدین،جازیب احمد،وجیہ احمد ،راج کمار لکھوانی،علی چن زیب ،اسد علی ،محمد شبر،سعد خان،طلحہ خان،انس اظہر،انس عثمان ،سمیر خان،طاہر نقاش،تیمور ظہیر،کینتھ ڈی جونسن،شامیر ظہیر،طلال احمد،نہال احمد،تاشفین زیدی ،فیضان یوسف،حمزہ پروانی،حمزہ خواجہ ،حسن اقبال،سیف اللہ نوشیروانی ،راحیل مبین ،تہامی،عبداللہ خان،راجہ جہانزیب ،سید بختیار ،کاظم رضااور محمد دانیال خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 14دسمبر کی شب ایسوسی ایشن کے سیکرٹری طارق حسین کو رپورٹ کریں۔ دریں اثناء کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ17تا 19 دسمبر انٹر کالجیٹ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ21 تا 25 دسمبر قائد اعظم جونیئر ٹورنا منٹ اور25 تا 3 جنوری 2019ء قائد اعظم سنیئر ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا۔ ایسوسی ایش نے 2019ء کے لئے رجسٹریشن پالیسی مرتب کرنے کے لئے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عبد الناصر کی قیادت میں کمیٹی قائم کردی گئی جس میں طارق حسین، محمد یعقوب، زاہد ملک اور اشرف یحییٰ شامل ہیں۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس 24 دسمبر 8 بجے شب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔