سنجاوی ، راستہ کے تنازعہ پر دو گروہوں میںفائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

اتوار 9 دسمبر 2018 17:00

زیارت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) تحصیل سنجاوی کے کلی شنلیز میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

راستہ کے تنازعہ پر دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہواجس پر فائرنگ سے محمد اشرف ولد محمد ایوب موقع پر جاں بحق جبکہ محمد ایوب اور محمد اکبر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے ، زخمیوں کو سول ہسپتال سنجاوی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی ریفر کر دیا ،سنجاوی لیویز مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :