Live Updates

حکومت کراچی سمیت صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تجاوزات آپریشن میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، وزیر اعظم

شہر قائد کو اس کا وقار اور دوبارہ معاشی ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے،وفاق کے تعاون سے جاری منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے،عمران خان بے اور وفاق میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا اور تاجروں کے خدشات و مسائل دور کیے جائیں گے، وزیراعظم سے گورنر سندھ کی گورنرہائوس میں ون ٹوون ملاقات

اتوار 9 دسمبر 2018 17:10

حکومت کراچی سمیت صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تجاوزات آپریشن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کراچی سمیت صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تجاوزات آپریشن میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔اتوارکووزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان گورنرہائوس میں ون آن ون ملاقات میں صوبے کی سیاسی و امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم اور گورنر سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتحادی جماعتوں سے ورکنگ ریلیشن شپ، ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم کو گلستان جوہر دھماکے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کراچی سمیت صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کررہی ہے، شہر قائد کو اس کا وقار اور دوبارہ معاشی ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاق کے تعاون سے جاری منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، صوبے اور وفاق میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا اور تاجروں کے خدشات و مسائل دور کیے جائیں گے۔گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے، دہشت گردوں کو ہر صورت بے نقاب کیا جائے گا۔عمران اسماعیل نے وزیر اعظم عمران خان کو شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن، تاجروں کے مسائل اور عوام میں پھیلی بے چینی سے بھی آگاہ کیا۔

قبل ازیںوزیراعظم عمران خان اتوارکی دوپہرتقریباًڈیڑھ بجے کراچی پہنچے،کراچی ایئرپورٹ پران کا استقبال گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔ایئرپورٹ سے وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے زریعے کامرس کالج کے گرائونڈ پہنچے، جہاں سے وہ گاڑی میں گورنر ہائوس پہنچے۔وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا کراچی کا دوسرا دورہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر کراچی میں سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا، ایئرپورٹ تا گورنر ہاوس سیکیورٹی کے ضمن میں پولیس و رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات