ایک سال میں بیرون ملک سے 17 ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے، ایف آئی اے

اتوار 9 دسمبر 2018 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) انسانی اسمگلنگ سے متعلق ایف آئی اے امیگریشن ونگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں بیرون ملک سے 17ہزار 411 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن ونگ نے 2018 کی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کی ہے، جس کے مطابق 505 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 4ہزار 913پاکستانیوں کو ایران، 876کو ترکی، 241کو یونان اور 476کو اومان سے ڈی پورٹ کیا گیا۔

اس سال 505انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا، جن میں دو انتہائی مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملک میں انسانی اسمگلنگ کے ایک ہزار 612 نئے کیسز کا اندراج ہوا۔ ایک ہزار 294کا چالان عدالتوں میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے کیسز میں 941کیسز میں مجرموں کو سزائیں سنائیں گئیں جبکہ ملزمان پر 10کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے۔