روہڑی کنال میں پھنسی 2 بلائنڈ ڈولفنز کو بچالیا گیا

اتوار 9 دسمبر 2018 17:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء)ورلڈ وائڈ فنڈ اورمحکمہ وائلڈ لائف نے روہڑی کنال میں کارروائی کرتے ہوئے دوبلائنڈ ڈولفنز کو ریسکیو کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق 2 بلائنڈ ڈولفنز روہڑی کنال کے نالے میں پھنس گئی جنھیں محکمہ وائلڈ لائف کی مشترکہ کارروائی میں کنال سے نکال کر ایمبولنس کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ڈولفنزتین اعشاریہ چار اور تین اعشاریہ آٹھ فٹ لمبی ہیں جنھیں بعد میں سکھر بیراج میں چھوڑ دیا گیا۔