سردیوں میں نارنجیوں کا استعمال صحت کیلئے انتہائی مفید ثابت ہواہے،ماہرین صحت

اتوار 9 دسمبر 2018 17:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) سردیوں میں نارنجیوں کااستعمال صحت کیلئے انتہائی مفیدثابت ہواہے ،جن افرادکے ہاتھ پائوں سن رہتے ہیں وہ ایک ماہ تک نارنجی کارس پئیں تواس سے یہ کیفیت جاتی رہتی ہے اور اس کاجوس ڈیمنشیا سمیت کئی امراض کولاحق ہونے سے روکتاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نارنجی ہرجگہ عام ملتی ہیں اورلوگ اس پھل سے لطف اندوزہوتے ہیں،ماہرین مسلسل 20سال تک 28ہزارافرادکاجائزہ لیاجس میں پھل اورسبزیوں کی دماغی قوت اورصحت سے تعلق کی تصدیق کرناتھا۔

اس کانتیجہ یہ نکلاکہ اگرکوئی مردروزانہ اورنج جوس کے ایک چھوٹے گلاس پینے کومعمول بنالے تواس سے حافظہ متاثرہونے کاخدشہ 47فیصدتک گھٹ جاتاہے ۔یاداشت میں رکاوٹ ،سمجھنے اورفیصلہ کرنے میں مشکلات اوردیگرکیفیات دماغی عارضے کی وجہ ہوسکتی ہیں جوآخرکاجان کاخطرہ بن جانے والے ڈیمنشیا بیماری کوبھی ختم دیتی ہیں ۔ماہرین صحت کاکہناہے کہ نارنجی اورکینوکارس،پھل اورسبزیوں کوطویل عرصے تک استعمال کیاجائے تودماغ پراس کے بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :