دھواں چھوڑنے ، اوورلوڈنگ گاڑیوں کے خلاف کارروائی ، متعدد تھانے بند

اتوار 9 دسمبر 2018 17:40

اوکاڑہ+رینالہ خورد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ضلعی آرٹی سیکرٹری نے موٹروے پولیس کے ساتھ ملکر دھواں چھوڑنے والی اوورلوڈنگ اور بغیر ہیلمٹ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کئے اور متعدد کو تھانو ں میں بند کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نیشنل ہائی وے اور مختلف روڑزپر کاروائی کرتے ہوئے آر ٹی سیکرٹری رانا غلام صابرمحسن نے موٹروے پولیس کے ساتھ مل کر دھواں چھوڑنے والی اوورلوڈنگ اور بغیر ہلیمٹ ونمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل سواروں کو بھاری جرمانے کئیجن گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے ان میں نو آئل ٹینکر 29 ٹرک 11 بسیں 8 ویگن 54 موٹرسائیکلیں شامل ہیں ان گاڑیوں کو جرمانے کی مد میں دولاکھ پندرہ سو ادا کرنے پڑے دوسری کاروائی میں حویلی لکھا میں غیر قانونی ٹیکسی اسٹینڈختم کروا کر 59000 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا راناغلام صابر محسن کا کہنا تھا کہ کسی صورت قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی اور بلاتفریق کاروائی جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :