وزارت خارجہ کی آفیسر اور شوہر کی ناگہانی وفات ،ْ نماز جنازہ ادا ،ْ شعیب حسن ایچ الیون اور سیدہ فاطمی آبائی علاقے میں سپرد خاک

اتوار 9 دسمبر 2018 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) وزارت خارجہ کی آفیسر سیدہ فاطمی اور ان کے شوہر سید شعیب حسن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں مرحومین کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزارت خارجہ کے سینئر حکام، سفارتکاروں اور ملازمین بھی نماز جنازہ میں موجود تھے ۔ بعد ازاں وزارت خارجہ کی مرحومہ اسٹنٹ ڈائریکٹر سیدہ فاطمی کی میت اٹک روانہ جہاں آبائی علاقے میں تدفین کی گئی ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے افسران بھی میت کے ہمراہ تھے ۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ گزشتہ روز مرحومہ کے گھر گئیں اور اس المناک سانحہ پر لواحقین سے تعزیت کی۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی گذشتہ روز مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ یاد رہے کہ وزارت خارجہ کی آفیسر سیدہ فاطمی اور شوہر کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا۔دونوں میاں بیوی حال ہی میں شادی کے بعد ہنزہ گئے تھے۔مقامی ہوٹل میں رہائش پذیر جوڑے کی مبینہ گیس لیکیج کے باعث ناگہانی موت ہوئی۔