تھانہ شالیمار پولیس کی کا رروائی ، سیکٹر ایف ٹین فورمیں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر دو غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا

قبضہ سے بڑی مقدار میں شراب ،بئیر اور آلات شراب کشیدبرآمد

اتوار 9 دسمبر 2018 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) اسلام آ باد تھانہ شالیمار پولیس کی بڑ ی کا رروائی ، سیکٹر ایف ٹین فورمیں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر دو غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں شراب ،بئیر اور آلات شراب کشیدبھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے،ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز ایس پی صدر زون کی ہدایت پر تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او ارشد محمود ،سلیم رضا اے ایس آئی اور دیگر ملازمان نے مخبر خاص کی اطلاع پر مکان نمبر 107-Aگلی نمبر41سیکٹر ایف ٹین فور میں جہاں شراب کشیدہ کرنے کی بھٹی لگی ہوئی تھی اور ملزمان ناجائز طورپر شراب کشید کر کے فروخت کرتے تھے ریڈ کیا اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی ہے ،جن میں 136کارٹن کل 2640بوتل بئیر ،240بوتلیں غیر ملکی شراب اور 500بوتلیں کشید جبکہ تین کینوں میں 180لیٹر برآمد کر لی ،ڈائی،خام مال 10توڑے،دس عدد بالٹی،کیمیکل،مکسچر مشین بھی قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے ،گرفتار ملزمان میں Lixie pingاور Nie Tieshanشامل ہیں،ایس ایس پی آپریشنز وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے اور ان کارروائیوں کو مزید جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ منشیا ت فروشوں کے خلاف کر یک ڈائون کو جا ری رکھا جا ئے اور ایسے افراد کے سا تھ کسی قسم کی نرمی یا رعائت نہ بر تی جا ئے جو معاشرے کے امن کو تبا ہ کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :