انتخابی مہم میں بطور پارٹی صدر حصہ لونگا، دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی حالت انتہائی بدتر ہے ،راجہ فاروق حیدر

عوامی خدمت کے دعوے کرنیوالوں نے شہرکوجان بوجھ کر پسماندہ رکھا ، تمام امیدواران کا شکرگزار ہوں جنہو ںنے جماعتی ڈسپلن کی پاسداری کرتے ہوئے کاغذات واپس لیے، ٹکٹ کسی ایک کو ملنا تھا مگر جیت اور ہار سب کی ہوگی،خطاب

اتوار 9 دسمبر 2018 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) صدر مسلم لیگ ن و وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کارکنان اور جماعتی عہدیداران نے اگر ہجیرہ کی طرح اتحاد اور اتفاق و یکجہتی سے محنت کی تو مسلم لیگ ن راولاکوٹ کے حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، انتخابی مہم میں بطور پارٹی صدر حصہ لونگا ،اس حلقے سے صدر وزیراعظم منتخب ہونے والوں نے اسے پسماندہ رکھا خاص کر دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی حالت انتہائی بدتر ہے ،شہر کی بھی حالت بری ہے، عوامی خدمت کے دعوے کرنیوالوں نے جان بوجھ کر اسے پسماندہ رکھا ،حاجی رشید نے جماعت کی خاطر قربانی دی ان کے ساتھ جماعتی امیدوار کی بھرپور حمایت کرنیوالوں کی عزت افزائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے دیگر تمام امیدواران کا بھی شکرگزار ہوں جنہو ںنے جماعتی ڈسپلن کی پاسداری کرتے ہوے کاغذات واپس لیے ٹکٹ کسی ایک کو ملنا تھا مگر جیت اور ہار سب کی ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے راولاکوٹ کی مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے نمائندہ وفد جس کی قیادت حاجی عبد الرشید کررہے تھے سے خطاب کرتے ہوے کیا حاجی عبد الرشید نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے امیدوار طاہر انور کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر وزیرخوراک سید شوکت شاہ،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی،ممبر کشمیر کونسل عبد الخالق وصی بھی موجود تھے حاجی عبد الرشید نے کہا کہ جماعت کے ٹکٹ کا مظبوط امیدوار تھا اور اس کے لیے کئی سالوں سے محنت بھی کی ،عوام کی بلاتخصیص خدمت کی اور بالخصوص دیہی علاقوں میں پسماندگی اور غربت کو دور کرنے کے لیے حتی المقدور کوششیں کیں جماعتی امیدوار کی مکمل حمایت اور بھرپور سپورٹ کا اعلان کرتا ہوں اور جماعتی امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے ۔

راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اڑہائی سالوں میں عوام کی بھرپور خدمت کی اقتدار سے محبت نہیں نہ ہی یہ کوئی دائمی چیز ہے خواہش ہے جب اگلے انتخابات میں آپ کے پاس جائیں تو آپ کو یہ کہنے کا موقع نہ ملے کہ آپ نے وعدے پورے نہیں کیے عوام کی خدمت نہیں کی جو حال پیپلز پارٹی کا گزشتہ انتخابات میں ہوا اسے دیکھ کر خوف آتا ہے پوری کوشش ہے کہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جاے اس سال ترقیاتی بجٹ کا بڑا حصہ مرکزی شاہرات کی تعمیر میں صرف ہو رہا ہے اگلے سال سے یہ لنک روڈز پر جائیگا دیہی علاقوں میں پینے کے صاف پانی ،سڑک ،پختہ راستوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ دشوار گزار اور موسمی شدت کے حامل علاقوں میں تعلیم ،صحت مواصلات کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔

یعقوب خان میرے لیے قابل احترام مگر یہ بتائیں کہ صدر وزیراعظم اور وزیر رہے ان کی بیٹی بھی پانچ سال وزیر رہی مگر حلقے کی حالت ایسی کیوں ہے میں ہر جگہ خود جاونگا سردی کی پروا نہیں خود جاکر عوام کے مسائل دیکھوں گا خالد صاحب کی وفات کے بعد نشست خالی ہوئی دیگر جماعتیں بھی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں تو ہمیں بھی بھرپور طریقے سے اس جمہوری عمل کا حصہ بننا چاہیے جماعت نے اس حلقے سے انتخابات میں اس طرح سے حصہ نہیں لیا یہ پہلی بار ہے لیکن پوری قوت سے الیکشن لڑینگے حکومتی وسائل کی ضرورت نہیں جماعتی کارکنوں کی وابستگی چاہیے ان کا ساتھ چاہیے ہم انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو دو سالہ کارکردگی کی بنیاد پر ہجیرہ کے عوام نے دوسری بار منتخب کیا ، راولاکوٹ کے عوام بھی مسلم لیگ ن کی کارکردگی کو ووٹ دینگے ۔ مسلم لیگ ن نے گزشتہ ادوار کی محرومیوں کا خاتمہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قیادت میں آزادکشمیر مثالی خطہ بنے گا۔