جامع بلوچستان کے سنڈیکیٹ اجلاس کے منٹس میں ردوبدل کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی،اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن

اتوار 9 دسمبر 2018 17:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جامع بلوچستان کے سنڈیکیٹ اجلاس کے منٹس میں ردوبدل کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی اے ایس اے کے سیکرٹری جنرل عبدالباقی جتک اور دیگر عہدیداروں نے کہا یے اہنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ جامع بلوچستان کی14 نومبر دوہزار اٹھارہ کے سیڈیکیٹ کے ہونے والے اجلاس کے فیصلوں کے برعکس یونیورسٹی انتظامیہ نے انتہائی چالاکی سے معزز سیڈیکیٹ ممبران کے کئے گئے فیصلوں کو تبدیل کرنے معزز ایون کی ہتک کی ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا بیان میں کہا گیا ہے کہ جامع بلوچستان کے سیڈیکیٹ کے اجلاس کے منٹس کو من وعن کاروئی کا حصہ بنایا جائے بصورت دیگر بلوچستان یونیورسٹی میں اساتذہ کی نمائندہ تنظیم اے ایس اے بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے بیان میں جامع کے چانسلر اور گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی سے اپیل کی کئی ہے کہ وہ جامع بلوچستان کے آئینی ادارے کے تقدس کی پامالی کا نوٹس لیں اس سلسلے میں ایک تحریری درخواست بھی دی جاچکی ہیامید کی جاتی ہے کی چانسلر جامع درخوست پڑھنے کے بعد تمام حقائق کی ر شنی میں سخت کاروائی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :