تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،رحیم کاکڑ

بلوچستان کے تاجربرادری کو یکسر نظرانداز کیاجارہاہے، انجمن تاجران بازار یونین کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب

اتوار 9 دسمبر 2018 17:50

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) انجمن تاجران بازار یونین مستونگ کی تقریب حلف برداری کی تقریب میونسپل کمیٹی ہال مستونگ میں منعقد ہوا۔تقریب حلف برداری کی تقریب کے مہمان خاص مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر عبدالرحیم کاکڑ تھے۔جنہوں نے نومنتخب کابینہ سے حلف اٹھایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملکی خزانے میں اربوں روپے کے ٹیکس دیتے ہیں مگر بلوچستان کے تاجربرادری کو یکسر نظرانداز کیاجارہاہے۔

مقررین نے کہاکہ بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹوں پر عوام کو ناجائز طور پربلاوجہ تنگ کیاجاتاہیں اور انکی عزت نفس کو مجروع کیاجارہاہیں۔

(جاری ہے)

کئی مرتبہ حکام بالا سے ملاقاتیں کی مگر اس کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں۔انہوں نے کہاکہ تاجربرادری نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم کے خلاف اور حق و حقوق کے حصول کیلئے ہمیشہ بلوچستان کے سیاسی جماعتوں کاساتھ دیاہے اور ہر پلیٹ فارم پر آواز بلندکی ہے۔

تقریب سے مرکزی انجمن تاجران کے مرکزی نائب صدرحضرت علی اچکزئی۔مرکزی ڈپٹی سیکرٹری یسین مینگل،انجمن تاجران چمن کے صدر صادق اچکزئی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبرسیکرٹری منظوربلوچ،نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر نواز بلوچ،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولاناسعیداحمدفاروقی،پی ٹی آئی کے صدرچیئرمین نزیراحمدفیض درانی اوردیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے نومنتخب کابینہ کومبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ نومنتخب کابینہ تاجربرادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار اداکریگی اور ہم انکے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔مقررین نے کہاکہ بلوچستان میں تاجر برادری کو ہمیشہ نظرانداز کیاگیااور انکے مسائل کودبایاگیاہے بلوچستان میں تحویل خشک سالی کے باعث زراعت مکمل طور پرتباہ ہوچکی ہے اور بلوچستان کے لوگوں کا دارومدار چھوٹے کاروبار سے اب منسلک ہوچکا ہے جبکہ بلوچستان میں دو ملکوں کے ساتھ ہمارے بارڈرلگتے ہے جس سے لاکھوں افراد کاکاروبار منسلک ہے جبکہ بلوچستان میں بیروزگاری بھی انتہائی زیادہ ہے حکومتی سطح پر توبلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزکے مواقع تو فراہم نہیں کئے جارہے جبکہ باعزت طورپر روزگارکرنے والوں کو بھی بے تنگ کیاجاتاہے ہوناتویہ چائیے تھا کے بلوچستان کے تاجر برادری کی حوصلہ افزائی کی جاتی مگر یہاں سب الٹی گنگابہتی ہے تقریب کے بعد رحیم کاکڑ کے زیرصدارت مستونگ میں بد امنی چوری ڈکتی و قتل و غارت اور تاجروں سے لوٹ مار کرنے کے خلاف بازار میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی اور مطالبہ کیاکہ بندامنی اور تاجروں کے لوٹ مار میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔

انھوں نے کہاکہ جہاں امن ہوگاوہاں کاروبار ہوگا اور کاروبار ہوگاتو خوشحالی آئے گی بد امنی کے باعث تاجر برادری سخت ذہنی ازیت کاشکارہوچکے ہیں۔