چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس کل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم کیسوں کی سماعت کرینگے

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کل(منگل)11دسمبر کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم کیسوں کی سماعت کریںگے۔ اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق11دسمبربروز منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے اور اسی حوالے سے بینچ تشکیل دے دیا گیاہے۔

بنچ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہوںگے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ سندھ میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کی صورتحا ل سے متعلق واٹر کمیشن کی سماعت کرے گا اور شہر میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر سے متعلق آباد کی درخواست کی بھی سماعت کرے گا۔